بھارتی آئین کی دفعات 370 اور35A ختم کرنے کا مودی سرکار کو اختیارنہیں تھا، خواجہ سعد رفیق

منگل 5 اگست 2025 16:13

بھارتی آئین کی دفعات 370  اور35A ختم کرنے کا مودی سرکار کو اختیارنہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے 5 اگست 2019 کو سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آئین کی دفعات 370 اور35A ختم کرنے کا غاصب مودی سرکار کو اختیارنہیں تھا، آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم کامیابی بھارتی عزائم خاک میں ملا دیئے۔

(جاری ہے)

منگل کو یوم استحصال کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس دن غاصب مودی سرکار نے بھارتی آئین کی دفعات 370 اور 35 A ختم کرکے مقبوضہ جمو ں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تاکہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدل کر بھارت کا غاصبانہ قبضہ مستحکم کیا جاسکے ۔

بین الاقوامی قوانین اور معاہدات کے تحت بھارت مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک ایسا کرنے کا مجاز تھا نہ ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الحمد للّٰہ آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم کامیابی نے بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔