سعودی عرب میں 3 ماہ کے لئے کارکنوں کے دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد

منگل 10 جون 2025 08:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) سعودی عرب میں کارکنوں کے دھوپ میں کام کرنے پر تین ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ۔ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت اور قومی کونسل برائے اکیوپیشنل سیفٹی اور صحت نے کہا ہے کہ ’پرائیویٹ سیکٹر کے تمام اداروں کے کارکنوں کے لیے اتوار 15 جون سے 15 ستمبر 2025 تک براہ راست دھوپ میں کام کرنے پر پابندی ہوگی۔

دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے مقامات پردھوپ میں کام کرنے پر پابندی 3 ماہ کے لیےعائد رہے گی۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ ’اس فیصلے کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر میں کارکنوں کی سیفٹی اور صحت کو یقینی بنانا، اکیوپیشنل سیفٹی اور صحت کے بین الاقوامی معیارات کے مطابق صحت مند اور محفوظ کا م کا ماحول فراہم کرنا ہے۔وزارت نے آجروں سے کہا کہ وہ اس فیصلے پر عمل کریں تاکہ کام کا محفوظ ماحول پیدا کرنے کے ساتھ کارکنوں کو حادثات اور بیماریوں سے بچایا جا سکے۔

واضح رہے وزارت افرادی قوت کی جانب سے ملکی سطح پر مختلف ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں جو مقررہ اوقات میں اس امر کا جائزہ لیتی ہیں کہ قانون کی خلاف ورزی تو نہیں کی جا رہی۔ فیصلے کی خلاف ورزی کی اطلاع وزارت کے یونیفائتڈ نمبر یا وزارت کی ایپلیکیشن کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :