یمن ،انسانی اسمگلنگ کے گروہ سے 177 افریقی تارکین وطن بازیاب

منگل 10 جون 2025 08:30

عدن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) یمن میں 177 غیر قانونی افریقی تارکین وطن کوانسانی اسمگلنگ کے گروہ سے بازیاب کروالیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق مغربی ساحلی سلامتی کے شعبے کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل مجاہد الحزورہ نے کہا کہ یمنی سیکورٹی فورسز نے یمن کے بحیرہ احمر کے ساحل کے ساتھ باب المندب کے علاقے میں انسانی اسمگلنگ کے گروہ سے درجنوں خواتین سمیت 177 افریقی تارکین وطن کوآزاد کرالیا جن میں ذھب کے مختلف حصوں میں اسمگلروں کے زیر استعمال ٹھکانوں اور حراستی مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور 123 مردوں اور 54 خواتین کو کامیابی سے آزاد کرایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سرکاری فورسز نے تارکین وطن جن میں زیادہ تر ایتھوپیائی تھے ، کو صوبہ تائز کے ساحلی ضلع ذباب میں کام کرنے والے اسمگلنگ نیٹ ورک سے آزاد کرایا۔واضح رہے اسمگلنگ کے نیٹ ورک جن میں افریقی اور یمنی اسمگلر شامل ہیں، یمن کے مغربی ساحلی پٹی پر سرگرم ہیں۔ یہ گروہ اکثر کشتیوں کے ذریعے آنے والے تارکین وطن کو اغوا کر لیتے ہیں اور انہیں نجی طور پر چلائے جانے والے کمپاؤنڈز میں قید کر لیتے ہیں، جہاں ان کا استحصال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :