مسجد نبویﷺ میں آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے ہجوم کی موثر نگرانی

مقصد نمازیوں اور زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنانااوربھگدڑ سے بچا ئوکو یقینی بنانا ہے،انتظامیہ

منگل 10 جون 2025 11:57

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)مسجد نبوی ﷺ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کا شرف حاصل کرنے والے حجاج کی آمد ورفت کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے زائرین کے رش کو منظم انداز میں سنبھالنے کے لیے جنرل اتھارٹی برائے حرم نبوی ﷺ نے اپنی مربوط حکمتِ عملی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

اس کا مقصد نمازیوں اور زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنانا، داخلے و اخراج کے عمل کو رواں رکھنا اور رش یا بھگدڑ سے بچا کو یقینی بنانا ہے۔منصوبے کے تحت نماز کے اوقات سے قبل ہی نماز کی جگہوں کو مکمل طور پر تیار کر لیا جاتا ہے تاکہ زائرین کے لیے سہولت ہو۔ نمازیوں کو مقررہ مقامات کی طرف رہنمائی فراہم کی جاتی ہے اور مسجد اور اس کے صحن میں سو سے زائد راستوں پر بیٹھنے یا نماز پڑھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ آمد و رفت میں رکاوٹ نہ آئے اور کسی بھی قسم کی انسانی بھیڑ سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس حکمتِ عملی میں آپریشنز سینٹر کے ساتھ براہِ راست اور مسلسل رابطہ رکھا جاتا ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کے ساتھ مثر ہم آہنگی بھی شامل ہے، تاکہ ہر صورتحال کا فوری اور مثر جواب ممکن ہو۔ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ ان تمام اقدامات کا مقصد زائرین کے لیے ایک محفوظ اور منظم ماحول فراہم کرنا ہے، جہاں وہ سکون اور روحانیت کے ساتھ اپنی عبادات ادا کر سکیں۔ یہ تمام کوششیں قیادت کی ہدایات کے تحت انجام دی جا رہی ہیں، جو مملکت کی حرمین شریفین اور ان کے زائرین کی خدمت سے متعلق عظیم ذمہ داری کا مظہر ہیں۔