ویزا فیصلوں سے متاثر طلبہ کو رکھنے کے لیے ہارورڈ کی دیگر یونیورسٹیوں کے ساتھ بات چیت

منگل 10 جون 2025 11:59

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)ہارورڈ یونیورسٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کالج مخالف مہم کے تحت پابندی کا سامنا کرنے والے بین الاقوامی طلبہ کی میزبانی کے لیے کئی ممتاز امریکی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ان اداروں کے ماہرین تعلیم نے کہاکہ یونیورسٹی آف شکاگو اور لندن بزنس سکول کے رہنما ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے اگلے تعلیمی سال کے لیے ہارورڈ میں داخلہ لینے والے طلبہ کی میزبانی کے امکان پر تبادلہ خیال کیا لیکن اب انہیں ویزا نہ ملنے کا خطرہ ہے۔

دیگر امریکی یونیورسٹیاں اپنے موجودہ اور نئے بین الاقوامی طلبہ کی مدد کرنے کے طریقے تلاش کر رہی ہیں۔ ان طریقوں میں انہیں امریکہ سے باہر کیمپس میں منتقل کرنا بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :