لاس اینجلس میں احتجاج کے پیش نظر700 میرینز تعینات

منگل 10 جون 2025 13:33

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ کیلیفورنیا کے بڑے شہر لاس اینجلس میں جاری احتجاج سے نمٹنے کے لیے 700 میرینز تعینات کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ کی شمالی کمان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ100 میرینز کو متحرک کیا گیا ہے تاکہ وہ نیشنل گارڈز کی معاونت کریں، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر شہر میں تعینات کیے گئے ہیں۔ یہ اقدام غیرقانونی ھجرت کے خلاف حکومتی پالیسیوں پر شروع ہونے والے مظاہروں کا جواب میں اٹھایا گیا ہے۔