چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کا بنیادی مرکز صحت بھڈال کا دورہ ،طبی سہولیات کا جائزہ لیا

منگل 10 جون 2025 13:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ نے بنیادی مرکز صحت بھڈال کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران انہوں نے سٹاف کی حاضری سمیت لیبر روم ،ای پی آئی روم ،ٹیب اینڈ تھرمل پرنٹرز اور صفائی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مرکز صحت کے عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے لیے ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنائیں، سہولیات بلا تعطل جاری رہنی چاہیئں ۔

اپنے دورے کے دوران انہوں نے فارمیسی میں مختلف ادویات کی تاریخ معیاد ،آلات جراحی اور ضروری سازوسامان کا ریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی واضح ہدایات ہیں کہ صحت کے شعبہ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے اور عوام کے صحت کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔بعد ازاں انہوں نے مرکز کی زیر تعمیر بلڈنگ اور ایمبو لینس میڈیکل کٹس کا بھی معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :