سمبڑیال، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عیدالاضحیٰ پر آلائشوں کو کم ترین وقت میں ٹھکانے لگایا گیا

منگل 10 جون 2025 14:24

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) سیالکو ٹ کے علاقے سمبڑیال میں وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام ستھرا پنجاب کے تحت عیدالاضحیٰ کے تینوں دن آلائشوں کو کم ترین وقت میں ٹھکانے لگایا گیا۔

(جاری ہے)

تحصیل بھر میں بڑے سائز کے شاپر شہریوں کی دہلیز پر فراہم کئے گئے،عیدالاضحٰی پر مثالی صفائی انتظامات کیے گئے، عوام کی طرف سے سمبڑیال میں سینٹری ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے احکامات کے پیش نظر شہر میں مختلف مقامات پر کائونٹر قائم کیے گئے، انتظامیہ کی موثر مانیٹرنگ کے باعث صفائی شکایات کو فوری حل کیا گیا۔ عید کے تینوں دن سیالکوٹ ائیر پورٹ کے ارد گرد کے علاقوں سے بھی ایس ایم سی کی گاڑیوں کے ذریعے کم وقت میں الائشوں کو ٹھکانے لگانے کا کام انجام دیا گیا اور صفائی کے خصوصی انتظامات مکمل کیے گئے۔