میکسیکن صدر کلاڈیا شین بام کی جی سیون کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی تصدیق

منگل 10 جون 2025 15:37

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے تصدیق کی ہے کہ وہ کینیڈا میں گروپ آف سیون (جی سیون )کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گی ، امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کی بھی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سیکرٹری برائے خارجہ امور جوان رامون ڈی لا فوینٹے شرکت کرنے والے رہنماں کے ساتھ اپنے دو طرفہ اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دے رہے ہیں اور یہ ممکن ہے کہ میری امریکی صدر سے ملاقات بھی ہو۔