Live Updates

اقوام متحدہ کے مشن کی طرابلس میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی مذمت

منگل 10 جون 2025 15:38

اقوام متحدہ ، طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)لیبیا میں اقوام متحدہ کے سپورٹ مشن (یواین ایس ایم آئی ایل)نے طرابلس میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے، جہاں عید الاضحی کی تقریبات کے دوران حریف مسلح گروپوں کے درمیان دن کے اوائل میں جھڑپیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں یواین ایس ایم آئی ایل نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ طے شدہ جنگ بندی کا احترام کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو اسے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

مشن نے کہا کہ جب شہری علاقوں میں تنازعہ ہوتا ہے تو شہریوں کی اموات بہت زیادہ ہوتی ہیں۔ مشن نے تمام فریقوں سے اشتعال انگیز کارروائیوں سے گریز کرنے اور جنگ بندی کے طریقہ کار کے ذریعے بات چیت کا سہارا لینے کا مطالبہ کیا۔مشن نے نوٹ کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک حالیہ پریس ریلیز میں شہریوں کے خلاف حملوں کے ذمہ داروں سے جوابدہی کا مطالبہ کیا تھا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات