انسداد دہشت گردی عدالت میں میاں محمود الرشید کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 14 جون تک ملتوی

منگل 10 جون 2025 15:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے میاں محمود الرشید کی9 مئی واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت14 جون تک ملتوی کر دی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل اور جج ارشد جاوید نے الگ الگ ضمانت درخواستوں پر سماعت کی،میاں محمود الرشید نے جناح ہائوس حملہ،پولیس کی گاڑیاں جلانے اور شیر پائو پل پر تقاریر و جلا ئوگھیرا ئوکے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،وکیل صفائی کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔