Live Updates

عیدالاضحیٰ کے موقع پر فیصل آباد سمیت پنجاب کی 292 مویشی منڈیوں میں 15 لاکھ میں سی11 لاکھ سے زائد جانور فروخت

منگل 10 جون 2025 16:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء)عیدالاضحیٰ کے موقع پر فیصل آباد سمیت پنجاب کی 292 مویشی منڈیوں میں لائے گئے 15 لاکھ میں سی11 لاکھ سے زائد جانور فروخت ہوگئے، محکمہ بلدیات نے فیصل آباد ،لاہور ،روالپنڈی سمیت 9 ڈویژنز کی مویشی منڈیوں کے اعداد وشمار جاری کر دیے۔

(جاری ہے)

آن لائن ذرائع کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں 292 مویشی منڈیاں لگائی گئی تھیں جن میں 15 لاکھ سے مویشی لائے گئے تھے جن میں سے 11 لاکھ سے زائد مویشی فروخت ہوگئے۔

محکمہ بلدیات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق لاہور میں 4 لاکھ 43 ہزار چھوٹے اور 2 لاکھ 22 ہزار بڑے جانور فروخت کیے گئے۔فیصل آباد میں ایک لاکھ 12 ہزار جانور لائے گئے جن میں سے 88 ہزار فروخت ہوئے، اسی طرح راولپنڈی میں 84 ہزار جانور لائے گئے،جن میں سے 46 ہزار فروخت ہوگئے، سیکریٹری بلدیات نے بتایا کہ عوام کو نو پرافٹ نو لاس کی بنیاد پر معیاری سہولتیں فراہم کی گئیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات