Live Updates

ممبئی جانے والے کارگو جہاز پر دھماکہ، درجنوں کنٹینر سمندر میں گر بھارتی نیوی اور کوسٹ گارڈ کا فوری ریسکیو آپریشن شروع‘ عملے کے 22 میں سے 18 افراد کو بچا لیا گیا

منگل 10 جون 2025 16:44

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء)بھارتی بحریہ نے ایک بڑے ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جب ایک سنگاپور کے جھنڈے والا کارگو جہاز ''WAN HAI 503'' کیرالا کے ساحل سے تقریباً 144 کلومیٹر دور حادثے کا شکار ہو گیا۔ دھماکے اور آگ لگنے سے جہاز پر موجود تقریباً 40 کنٹینرز عرب سمندر میں گر گئے جبکہ کئی عملے کے افراد جان بچانے کے لیے سمندر میں کود گئے۔

(جاری ہے)

جہاز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سے 7 جون کو روانہ ہوا تھا اور 10 جون کو بھارت کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی پہنچنے والا تھا۔ یہ 270 میٹر لمبا جہاز 12.5 میٹر کے ڈرافٹ کے ساتھ 650 سے زائد کنٹینرز لے جا رہا تھا۔بھارتی نیوی اور کوسٹ گارڈ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ عملے کے 22 میں سے 18 افراد کو بچا لیا گیا ہے، جبکہ چار لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ کچھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔مارٹائم اینڈ پورٹ اتھارٹی آف سنگاپور کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر نکالنے کے لیے ہوائی ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں، اور اعلیٰ حکام کی ہدایت پر عملدرآمد جاری ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات