لاہور: سندر کے علاقے میں معمولی تنازع پر 3 افراد کی فائرنگ، 7 شہری زخمی

پولیس نے کہا کہ گلی میں کھڑے ہونے کی وجہ سے لڑائی جھگڑا ہوا

منگل 10 جون 2025 17:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء)سندر کے علاقے میں معمولی تنازع پر 3 افراد نے فائرنگ کرکے 7 شہریوں کو زخمی کردیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ گلی میں کھڑے ہونے کی وجہ سے لڑائی جھگڑا ہوا، محمد بوٹا، عبدالروف نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس نے کہا کہ محمد شاہد، شعیب، حنیف، رشید، نوید، محمد عمر اورنصیر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، قانونی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :