Live Updates

پاکستان میں ہاکی کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے اس کی بہتری کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے‘رانا احسان اللہ خان

منگل 10 جون 2025 18:26

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء)ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 1978 کے فائنل میں فیصلہ کن گول کرنے والے قومی ہاکی ٹیم کے سابق فل بیک رانا احسان اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہاکی کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے اس کی بہتری کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز پریس کلب بورے والا میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید،سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب مختار احمد بھٹی،بانی ممبر اصغرعلی جاوید(کامریڈ)،نائب صدر عبد اللطیف غزنوی،انوار آفتاب،محمد ارسلان،سابق ہاکی کھلاڑی سید اعجاز شاہ،چوہدری محمد آصف مجید،رانا خرم احسان اور دیگر بھی موجود تھے رانا احسان اللہ خان نے کہا کہ ملک میں ہاکی کا سنہری دور واپس لانے کے لیے گراس روٹ لیول سے سکول اور کالج کی ٹیموں کے مابین ٹورنامنٹ کا انعقاد اور ان کو سہولیات فراہم کرتا ناگزیر ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کو دوسرے کھیلوں کے ساتھ ساتھ ہاکی کے کھیل پر توجہ دینا ہوگی اور ملک بھر میں ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد اور ٹی وی چینل پر بھرپور طریقے سے کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کو معاشی تفکرات سے آزاد ہو کر کھیل پر بھرپور توجہ دینے کے لئے ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں بنانا ہونگی اور اس کے لیے حکومت فوری اقدامات کرے تو پاکستان ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات