عید کے تینوں دن آٹھ سوورکرز نے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں‘اسسٹنٹ کمشنر عارف والا

منگل 10 جون 2025 18:26

ٓعار ف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر رائے فیصل عمران نے کہا کہ سنت ابراہیمی ؑ کے دوران عیدالضحیٰ کے تینوں دن جانوروں کی آلائشیں اٹھانے والے آٹھ سوورکرز نے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں شہر کو صاف ستھرارکھنے میں عوام نے بھی بھرپور کردار ادا کیا بازاروں اورگلیوں کوجراثیم سے پاک کرنے کیلئے واش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف بازاروں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے ستھراپنجا ب پروگرامزکے تحت صفائی ستھرائی کو اسی طرح برقرار رکھنے کا عزم کرتے ہوئے عوام سے تعاون یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ۔