ڈی پی او ساہیوال نے چیچہ وطنی سرکل میں 5 مقامات پر کھلی کچہریاں منعقد کرکے شہریوں کی شکایات سنیں

بدھ 20 اگست 2025 18:15

ڈی پی او ساہیوال نے چیچہ وطنی سرکل میں 5 مقامات پر کھلی کچہریاں منعقد ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) عوامی مسائل کے تیز رفتار حل اور شہریوں کو گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے عزم کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال رانا طاہر رحمٰن خان نے چیچہ وطنی سرکل میں 5 مختلف مقامات پر پر کھلی کچہریاں منعقد کیں کھلی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کچہریوں کا انعقادتھانہ غازی آباد کے علاقہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول 21/11L ، تھانہ اوکانوالہ بنگلہ کے علاقہ اوکانوالہ میرج ہال، اور جامع مسجد 88/12L جبکہ تھانہ شاہکوٹ کے علاقہ جامع مسجد 65/12Lاور النور میرج ہال 90/12-L میں کیا گیا۔

کھلی کچہریوں کے دوران شہریوں نے اپنی شکایات و مسائل براہِ راست ڈی پی او ساہیوال کے سامنے پیش کیے جن کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔ اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمٰن خان نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوامی شکایات کا براہِ راست ازالہ اور عوام دوست پولیسنگ کو مزید فروغ دینا ہے۔