Live Updates

کراچی میں بارش سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کر رکھی تھی، شرجیل میمن

بدھ 20 اگست 2025 20:25

کراچی میں بارش سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کر رکھی تھی، شرجیل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کر رکھی تھی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں بہت ہی کام وقت میں اتنی زیادہ بارش ہوئی، شہر میں کچھ جگہوں پر 145 ملی میٹر تک بارش ہوئی، شہر میں کافی مقامات سے پانی کی نکاسی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن نے کہا کہ کل مختلف علاقوں میں حکومتی مشینری موجود تھی، کراچی کے متعدد علاقوں میں ڈی واٹرنگ اس وقت بھی جاری ہے، بہت سے لوگ سڑکوں پر گاڑیاں بند کر کے چلے گئے تھے، رات میں سڑکوں پر جو گاڑیاں خراب ہوئیں انہیں ہیوی مشینری سے نکالا۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کچھ سڑکیں کے ایم سی کی، کچھ ڈی ایم سی اور کچھ ٹاؤنز کی ہیں، کراچی میں بارش سے پیدا ایسی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کر رکھی تھی، ڈی سیز کو ہدایات ہیں کہ کام کریں اس بات سے قطع نظر علاقہ کس کا ہے۔انہوںنے کہا کہ دنیا کے کسی بھی شہر میں ایسی بارش ہو تو ایسی ہی مشکلات ہوتی ہیں، شارع فیصل سے بارش کے پانی کی نکاسی کر دی گئی ہے، کراچی میں آج بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات