لیسکو کا اربوں روپے مالیت کے اے ایم آئی میٹر خریدنے کا فیصلہ

بجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام کیلئے تین لاکھ پینتالیس ہزار سمارٹ میٹرز خریدے جائیں گے اے ایم آئی میٹر عام میٹر سے دوگنا مہنگے، ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت میں اضافہ متوقع ہے ، ذرائع کا دعویٰ

بدھ 20 اگست 2025 19:47

لیسکو کا اربوں روپے مالیت کے اے ایم آئی میٹر خریدنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے اربوں روپے کی لاگت سے اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹرز خریدنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی نے تین لاکھ پینتالیس ہزار سنگل فیز سمارٹ میٹر خریدنے کا عمل شروع کر دیا ہے، جس پر لیسکو کو تین سے چار ارب روپے کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اے ایم آئی سمارٹ میٹر کی قیمت عام سنگل فیز میٹر کے مقابلے میں دوگنا ہوگی جبکہ ان میٹرز کے استعمال کے بعد ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ حکام کے مطابق مینوفیکچررز کی جانب سے کاغذات جمع ہونے کے بعد سمارٹ میٹر کی حتمی قیمت کا تعین کیا جائے گا، جس کے بعد لیسکو ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کرے گی۔لیسکو ترجمان کے مطابق سمارٹ میٹرز کی خریداری بجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام کے لیے کی جارہی ہے۔ قبل ازیں لیسکو نے تھری فیز اور ایل ٹی ٹی او یو سمارٹ میٹرز کی تنصیب کا عمل بھی شروع کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :