تمام ٹیکس آفسز اپنے ہدف کو حاصل کرنے پر تمام ترتوجہ مرکوز کریں‘ ایف بی آر

مالی سال کے اختتام کے پیش نظر غیر ضروری چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی

منگل 10 جون 2025 18:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی جانب سے مالی سال کے اختتام کے پیش نظر غیر ضروری چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ ایف بی آر کی جانب سے فیلڈ افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 25-2024کے پیش نظر افسران کی حاضری یقینی بنائی جائے، تمام ان لینڈ ریونیو ،کسٹمز فیلڈ فارمیشنز کے سربراہان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مالی سال کے اختتام پرغیرضروری یا غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی، تمام ٹیکس آفسز اپنے ہدف کو حاصل کرنے پر تمام ترتوجہ مرکوز کریں۔

متعلقہ عنوان :