پنجاب، کھیلوں کے سمر کیمپس کی فیسوں میں 200 فیصد تک اضافہ

رواں سال سوئمنگ کیمپ کے لئے بچوں کو 15 ہزار روپے فیس ادا کرنی ہو گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 10 جون 2025 16:54

پنجاب، کھیلوں کے سمر کیمپس کی فیسوں میں 200 فیصد تک اضافہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 جون 2025ء ) سپورٹس بورڈ نے کھیلوں کے سمر کیمپس کی فیسوں میں 200 فیصد تک اضافہ کردیا، جس کے بعد رواں سال سوئمنگ کیمپ کے لئے بچوں کو 15 ہزار روپے فیس ادا کرنی ہو گی۔ 
گزشتہ سمر سیزن میں سوئمنگ کیمپ کی فیس 5 ہزار روپے تھی۔

(جاری ہے)

 

سپورٹس بورڈ کے مطابق ٹینس، ٹیبل ٹینس ، بیڈمنٹن ، فٹبال، تائیکوانڈو کے سمر کیمپ کی فیس میں 80 فیصد اضافہ کیا گیا، باکسنگ، ووشو، آرچری، سکوائش ،کرکٹ کے سمر کیمپ کی فیس میں بھی 80 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

 
سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ہاکی، ایتھلیٹس اور یوگا کے سمر کیمپس میں رجسٹریشن مفت ہوں گے۔ 
یاد رہے کہ سپورٹس بورڈ نے فیسیں کم نہ کیں توغریب بچے سرکاری سہولیات سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔