مظفرآباد ، حکومتی احکامات کھو کھاتے ،پرائیویٹ کالجز نے عید کی چھٹیوں کے بعد کالجز کھول دیئے

منگل 10 جون 2025 19:09

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)ضلع بھر میں پرائیویٹ کالجز نے عید کی چھٹیوں کے بعد کالجز کھول دیئے۔ حکومتی احکامات کھو کھاتے میں۔ شدید موسم گرما کے باجود سٹوڈنٹس کو کالجز میں آنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بچوں کے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ موسم گرما کے دوران کالجز کو بند رکھا جائے کیونکہ دیگر ادارہ جات بند ہونے کی وجہ سے آنے جانے میں بچوں کو دشواری ہوتی ہے۔ اور شدید گرمی کی وجہ سے بچوں کی صحت بھی خراب ہو سکتی ہے۔ مظفرآباد میں قائم بڑے پرائیویٹ ادارہ جات ویسے بھی حکومتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہیں۔شعبہ کالجز ، ضلعی انتظامیہ کالجز کو بند کرنے کے حوالہ سے حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کروائے ۔

متعلقہ عنوان :