ماہرہ خان کا کلاسیکل ڈانس ، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

منگل 10 جون 2025 19:24

ماہرہ خان کا کلاسیکل ڈانس ، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)معروف اداکارہ اور ماڈل ماہرہ خان کے کلاسیکل ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان کی نئی فلم لو گرو حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے ،اس کا گانا ٹوٹ گیا شائقین میں بے حد مقبول ہو رہا ہے جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا ئی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرہ نے گانے پر نہایت مہارت کیساتھ رقص کیا، ویڈیو میں ماہرہ اور فاطمہ کے ہر سٹیپ میں جذبات اور فن کا امتزاج دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے اسے سال کی بہترین کولیبوریشن قرار دیا۔اداکارہ درفشاں سلیم اور امر خان نے دونوں کے ڈانس کو سراہاہے۔