قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ ، عیدالاضحیٰ کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی رپورٹ جاری

منگل 10 جون 2025 20:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کی انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔عیدالاضحیٰ کے تین دنوں کے دوران ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز کے ساتھ ساتھ گائنی، آرتھوپیڈک، کارڈیالوجی، آئی سی یو، سرجری، ای این ٹی، پیڈذ میڈیسن، پیڈذ سرجری، میڈیکل، ڈینٹل، آئی، ریڈیالوجی، ڈائلیسس، گیسٹرو، اینستھیزیا اور پیتھالوجی ڈپارٹمنٹس مکمل طور پر فعال تھے۔

ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں عیدالاضحیٰ کے دوران 2621 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں 141 مریض داخل کیے گئے، 1786 لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے،146 الٹرا ساؤنڈ کیے گئے،299 ایکسرے کیے گئے،158 ای سی جی کی گئی جبکہ 35 سٹی سکین کیے گئے۔

(جاری ہے)

مین آپریشن تھیٹر میں پیڈز سرجری کے 3 آپریشن ہوئے اور ساتھ ہی سرجیکل کے دو آپریشن اور گائنی کے 14 سی سیکشن ہوئے۔ ٹراما سنٹر میں 462 مریضوں کا معائنہ ہوا اور ساتھ ہی طبی امداد دی گئی ۔ گائنی وارڈ میں 63 نارمل ڈیلیوری اور 14 سی سیکشن ہوے۔ڈائلیسس یونٹ میں 48 مریضوں کے سیشنز کئے گے ۔ مزید برآں صحت سہولت کاؤنٹر عید کے تیسرے دن سے فعال رہا اور تمام متعلقہ وارڈ اور سٹاف ہر قسم کے ہنگامی حالات کے لیے مکمل طور پر تیار رہے ۔

متعلقہ عنوان :