یوای ٹی کے اے کلاس ملازمین کیلئے بینیوولنٹ فنڈ کے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس

منگل 10 جون 2025 20:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کی زیر صدارت یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین و اساتذہ کے لئے یونیورسٹی کے بینیوولنٹ فنڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف سطحوں پر اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ اے کلاس ملازمین کے انٹرمیڈیٹ سطح کے 23بچوں کو ماہانہ 10,000روپے دیے جائیں گے، جبکہ انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح کے 23طلباء کو ماہانہ 15,000روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

اسکول کی سطح کے 95طلباء کے لیے ماہانہ 6,500روپے کی مالی معاونت کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ، ایک ملازم کی بیٹی کی شادی کے سلسلے میں 1,50,000 روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی جبکہ ایک ملازم کو تدفین کے اخراجات کے طور پر 20,000روپے دیئے گئے۔

(جاری ہے)

9ملازمین کو طبی بنیادوں پر 11,13,066روپے کی مالی امداد منظور کی گئی۔ ایک مرحوم یونیورسٹی ملازم کی بیوہ کو سالانہ 15,000روپے مالی امداد پانچ سال کے لیے منظور کی گئی۔

اسی طرح مرحوم ملازم کے بچوں کو، جو دورانِ سروس وفات پا گئے تھے، ماہانہ 6,500روپے اسکالرشپ کی صورت میں مالی امداد فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ"یونیورسٹی اپنے ملازمین کو صرف ورک فورس نہیں بلکہ ایک خاندان کا حصہ سمجھتی ہے۔ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہر مشکل وقت میں یونیورسٹی اپنے ملازمین کے ساتھ کھڑی ہو۔

متعلقہ عنوان :