پی ایس ڈی پی،بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چار جاری منصوبوں کیلئے 1105 ملین روپے مختص

منگل 10 جون 2025 21:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) آئندہ مالی سال 2025-26 کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چار جاری منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 1105 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری پی ایس ڈی پی 2025-26 کے مطابق جاری منصوبوں کے تحت پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ آن سی پیک کیلئے 150 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں، سیکٹرل میپنگ اینڈ ریگولیٹری ریفارمز کیلئے 117 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد ماڈل سپیشل اکنامک زون کیلئے 127.930 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ڈیجیٹل معیشت بڑھانے کے منصوبہ کے قیام کیلئے 710.500 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :