چیچہ وطنی ،بائی پاس روڈ پرکار کی موٹر سائیکل رکشا کو ٹکر سے ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی

منگل 10 جون 2025 22:03

چیچہ وطنی ،بائی پاس روڈ پرکار کی موٹر سائیکل رکشا کو ٹکر سے ڈرائیور ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) بائی پاس روڈ پرکار کی موٹر سائیکل رکشا کو ٹکر سے ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق دا د فتیانہ کے قریب حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جہاں لاہور کی طرف سے آنیوالی کار نے مخالف سمت سے آنیوالے موٹر سائیکل رکشا کوٹکر ماردی حادثہ کے نتیجہ میں رکشاڈرائیور افضل سمیت پانچ مسافر زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا،کارڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا،پولیس تفتیش کررہی ہے۔\378