ْ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نے عیدالاضحی پر مختلف شعبہ جات کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی

ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں عیدتعطیلات کے دوران 2621 مریضوں کا معائنہ کیا گیا

منگل 10 جون 2025 22:33

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کی انتظامیہ نے عیدالاضحی کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جاری کردی عیدالاضحی کے تین دنوں کے دوران ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز کے ساتھ ساتھ گائنی، آرتھوپیڈک، کارڈیالوجی، آء سی یو، سرجری، ای این ٹی، پیڈذ میڈیسن، پیڈذ سرجری، میڈیکل، ڈینٹل, آئ, ریڈیولوجی, ڈائلیسس, گیسٹرو، اینستیزیا اور پیتھالوجی ڈپارٹمنٹس مکمل طور پر فعال تھے ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں عیدالاضحی کے دوران 2621 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں 141 مریض داخل کیے گئی1786 لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے،146 الٹرا ساؤنڈ کیے گئے،299 ایکسرے کیے گئے،158 ای سی جی کی گئی،35 سٹی سکین کیے گئے مین آپریشن تھیٹر میں پیڈز سرجری کے 3 آپریشن ہوئے اور ساتھ ہی سرجیکل کے دو آپریشن اور گائنی کے 14 سی سیکشن ہوئے ٹراما سنٹر میں 462 مریضوں کا معائنہ ہوا اور ساتھ ہی طبی امداد دی گئی گائنی وارڈ میں 63 نارمل ڈیلیوری اور 14 سی سیکشن ہوے ڈائلیسس یونٹ میں 48 مریضوں کے سیشنز کئے گے مزید برآں صحت سہولت کاؤنٹر عید کے تیسرے دن سے فعال رہا اور تمام متعلقہ وارڈ اور سٹاف ہر قسم کے ہنگامی حالات کے لیے مکمل طور پر تیار رہے۔

متعلقہ عنوان :