uزیر تربیت پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی سیکنڈ جاب پر پابندی عائد

منگل 10 جون 2025 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء) زیر تربیت پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی سیکنڈ جاب پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز نے مراسلہ جاری کر دیا جس کے مطابق کالج کے زیر تربیت پی جی ٹرینی کے سیکنڈ جاب اور پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی لگا دی گئی ہے، زیر تربیت پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز پرائیویٹ پریکٹس بھی نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

سی پی ایس پی نے تمام منسلک اداروں کو مراسلہ بھجوا دیا جس کے مطابق سی پی ایس پی قواعد و ضوابط ٹریننگ کے دوران دوسری نوکری کی اجازت نہیں دیتے۔ سی پی ایس پی کا کہنا ہے کہ زیر تربیت پوسٹ گریجویٹس پرائیویٹ پریکٹس بھی نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :