ڈپٹی کمشنر لورالائی کا ٹیچنگ ہسپتال لورالائی اور ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

منگل 10 جون 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے عید کے موقع پر ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کا دورہ کر کے ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ منگل کو ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز، طبی عملے اور مریضوں سے ملاقات کی اور علاج و معالجے کے حوالے سے ان کے مسائل اور ضروریات سے آگاہی حاصل کی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو فوری اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ درپیش مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرے ۔

(جاری ہے)

بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ جیل لورالائی کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر جیل سپیرٹننڈنٹ عبداللہ خان کا کڑ بھی ان کے ہمراہ تھے جہاں انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

عید کے اس موقع پر انہوں نے قیدیوں میں مٹھائی اور نقد عیدی بھی تقسیم کی جس سے قیدیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ انہوں نے قیدیوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنرمیران بلوچ نے لاک اپ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام قیدیوں کو ان کے آئینی اور قانونی حقوق کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ انسانی وقار کا تحفظ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :