Live Updates

ایوان بالا میں مالی بل 2025 کی نقل پیش ، چیئرمین سینیٹ کی اراکین کو بجٹ تجاویز جمعرات تک جمع کرانے کی ہدایت

منگل 10 جون 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) ایوان بالا میں مالی بل 2025 کی نقل پیش کر دی گئی۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سالانہ بجٹ میزانیہ پر مشتمل مالی بل 2025 کی نقل ایوان میں پیش کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ سید محمد یوسف رضا گیلانی نے اراکین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی بجٹ تجاویز جمعرات تک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیں۔ انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان سفارشات کو حتمی شکل دے کر 19 جون تک ایوان میں پیش کریں۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات