تلہار کے نزدیک ریلوے پھاٹک پر میرواہ کینال پر 10فٹ کا شگاف پڑ گیا

حیدر شاہ کالونی میں پانی داخل ہوگیا جبکہ تلہار شہر کے بھی ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا

منگل 10 جون 2025 20:30

تلہار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) تلہار کے نزدیک ریلوے پھاٹک پر میرواہ کینال پر 10فٹ کا شگاف پڑ گیا، جس کے نتیجے میں شہر کے باہر قائم حیدر شاہ کالونی میں پانی داخل ہوگیا، جبکہ تلہار شہر کے بھی ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا، مقامی لوگوں کے اطلاع پر محکمہ آبپاشی کے ملازمین نے ایک گھنٹے کے بعد ہیوی مشین کے ذریعے شگاف بند کروا کر شہر کو ڈوبنے اور مزید نقصانات ہونے سے بچالیا۔

متعلقہ عنوان :