Live Updates

آبی وسائل ڈویژن کے 42 جاری منصوبوں کیلئے 133424.433 ملین روپے مختص

منگل 10 جون 2025 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ 26-2025 کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے تحت آبی وسائل ڈویژن کے 42 جاری منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر133424.433 ملین روپے مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری پی ایس ڈی پی کے اعدادوشمارکے مطابق آبی وسائل ڈویژن کے جاری منصوبوں عطاآباد جھیل ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی54 میگاواٹ کے حامل منصوبہ کیلئے 500ملین روپے ، چترال ہائیڈل پاورسٹیشن کی استعدادکار میں اضافے کے منصوبے کیلئے 200ملین روپے، درگئی ہائیڈل پاور سٹیشن کی بحالی کے منصوبے کیلئے 500 ملین روپے ، داسوہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے منصوبے کیلئے 20000ملین روپے ،وارسک ہائیڈرل الیکٹر ک پاور سٹیشن کے دوسرے منصوبے کی بحالی کیلئے 845ملین روپے ، پنجگور ڈیم کی تعمیرکیمنصوبے کیلئے 1200ملین روپے ، دیامربھاشا ڈیم ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کے منصوبے کیلئے 25010ملین روپے ، مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ منصوبے کیلئے 35723.932ملین روپے ، قلعہ عبداللہ میں 200 چھوٹے ڈیموں کی تعمیرکے منصوبے کیلئے 500ملین روپے سمیت وزارت کے مختلف منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر133424.433 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :