کمشنر کراچی سید حسین نقوی کی زیر صدارت قبرستانوں، ٹریفک کے مسائل پر اجلاس

سیکریٹری ٹرانسپورٹ ،ڈی آئی جی ٹریفک ،ایڈیشنل کمشنر،تمام ڈپٹی کمشنرزکی شرکت

منگل 10 جون 2025 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت دو اہم اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوئے جن میں کراچی میں قبرستانوں کی زمین اور ان کے مسائل کے حل کے لئے غور وحوض کیا گیا جبکہ لیاری ایکسپریس وے پر ٹریفک مسائل کے سلسلے میں مشاورت کی گئی ان اجلاس میں سیکریڑی ٹرانسپورٹ اسد ضامن ،ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ،ایڈیشل کمشنر، کراچی کے تمام ڈ پٹی کمشنرز،این ایچ اے کے افسران موٹر وے پولیس کے نمائندے،اے سی ہیڈ کو اٹرز ، اے سی ریونیو ، پی ڈی کمشنر کراچی آفس ،ماس ٹرانزٹ پروگرام کے افسران نے شرکت کی کمشنر کراچی نے میٹنگ کے آغاز یر عید کی تعطیلات میں بے مثال کام کرنے پر تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنر، کمشنر آفس کے کنٹرول روم اورپی آر سیکشن کے ہیڈ غلام محمد خان کو خراج تحسین ادا کیا کہ انہوں نے ان دنوں میں ہر مسئلے کا حل نکالا اور مختلف اداروں کے ساتھ ملکر کراچی کے عوام کی عید کی خوشیاں دوبالا کیں۔

(جاری ہے)

کمشنر کر اچی نے اپنے دفتر میں افسران اور ملازمین کو عیدی بھی دی۔دریں اثنا کمشنر کراچی نے کراچی میں قبرستانوں کے مسائل اور نئے قبرستانوں کی زمین کے حصول کے لئے ڈپٹی کمشنرز سے معلومات حاصل کیں انھوں نے ٹریفک کے معاملے پر لیاری ایکسپریس پر ٹریفک کی روانی اور کے پی ٹی سے ہیوی ٹریفک موٹر وے اور ناردن بائی پاس تک جانے کے لیے ابھی فیصلے کئے اس میں موقع پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسدضا من ،ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ نے مختلف تجاویز دیں جبکہ اے سی ہیڈ کو اٹرز ر ابعہ سید نے اجلاس کو بریفنگ دی دریں اثناکمشنر کراچی کے احکامات پر ایڈیشنل کمشنر سید غلام مہدی شاہ کی زیر نگرانی دفعہ 144 کے تحت آلائشوں کی چیر پھاڑ اور دیگر غیر قانونی اقدامات پر عید کی3 دنوں میں 539 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 206 FIR درج کی گئیں کمشنر کراچی نے ڈی آئی جی ٹریفک کو عید کی3 دنوں میں کراچی ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اورایس ایس ڈبلیو ایم بی کو آلائشوں کی بر وقت منتقلی پر بھی خراج تحسین ادا کیا۔