Live Updates

جب تک ملک میں انصاف کا بول قائم نہیں ہو گا ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو گا ،حافظ حسین احمد شرودی

منگل 10 جون 2025 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا حافظ حسین احمد شرودی ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی ناظم مالیات حاجی قاسم خان خلجی معاون ناظم مالیات میر سرفراز شاہوا نی ایڈووکیٹ مولانا مفتی روزی خان بادیزئی مولانا حاجی عبدالمالک بڑیچ اختر جان مری مولانا مفتی رحمت اللہ سالار مولانا علی جان ڈپٹی سالار حافظ محیب الرحمن ملاخیل مولانا جان محمد مولانا حزب اللہ ملنگ یار حافظ رحمن گل مولانا محمد اسلم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ 78 سالوں سے قومی خزانہ لوٹنے والے بدامنی کا زمہ دار ہیں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار دینے کی بجائے اس سے روزگار چین لیتے ہیں لاکھوں نوجوان فاقہ کشی پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں انصاف کا بول قائم نہیں ہو گا ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو گا ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی نہ ہو نے کی جہ سے ملک میں انتشار کا ماحول ہے انہوں نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام آئینِ پاکستان اور اسلامی شریعت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھے گی آہین پاکستان سے کوئی مقدم نہیں ہے آج مملکت خداداد پاکستان کی اقتدار پر مسلط حکمران آہین پاکستان کو پاوں تلے روند رہے ہیں 78 سالوں سے ملک پر مسلط حکمران بدامنی کا زمہ دار اور قومی مجرم ہیں درین اثنا جمعیت علما اسلام ضلع کویٹہ کے رہنما ون نے جمعیت علما پاکستان کے بزرگ رہنما اور ممتاز سیاسی اور علمی شخصیت مولانا قاضی عصمت اللہ رح کی پہلی برسی کے موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ مولانا قاضی عصمت اللہ رح ایک شخص کا نام نہیں تھا بلکہ وہ منظم تحریک کا نام تھا۔

(جاری ہے)

مولانا قاضی عصمت اللہ رح کی دینی علمی سیاسی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جاے گا انہوں نے نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ضلع کویٹہ مولانا قاضی عصمت اللہ رح کی دینی وسیاسی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں مولانا قاضی عصمت اللہ رح کی مشن جاری رہے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات