Live Updates

نان فائلرز گاڑی یا غیرمنقولہ جائیداد نہیں خرید سکے گا، اکائونٹ کھولنے کی سہولت بھی ختم کرنے کی تجویز

منگل 10 جون 2025 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا ہے کہ بجٹ میں نان فائلرز کے رقوم نکلوانے پر ٹیکس شرح مزید بڑھانے کی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

بجٹ تقریر کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ بینک سے نقد رقم نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور نئے بجٹ میں فائلرز اور نان فائلرز کا فرق ختم کرنے کی بھی تجویز ہے۔

انہوں نے کہاکہ صرف ٹیکس گوشوارے اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کرانے والوں کو مالی لین دین کی اجازت ہو گی، نان فائلرز گاڑی یا غیرمنقولہ جائیداد نہیں خرید سکے گا، نان فائلرز سکیورٹیز اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری بھی نہیں کر سکے گا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ نان فائلرز کو بینک اکانٹ کھولنے کی سہولت سے محروم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :