اسلام آباد پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کر یک ڈائون جار ی

منگل 10 جون 2025 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) سنگین جر ائم میں ملوث چار مجرمان سمیت17جر ائم پیشہ عناصر گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اورتین عدد مختلف بو ر کے پستول اور دو عدد رائفلیں معہ ایمونیشن برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈائون جاری ہے۔

اس سلسلہ میں تھانہ شالیمار، تھا نہ سمبل، تھا نہ تر نول، تھا نہ سبزی منڈی، تھا نہ کر پا، تھا نہ ہمک، تھا نہ بہا رہ کہو، تھا نہ شہزاد ٹا ئون اور تھا نہ بنی گا لہ پولیس ٹیموں نے13ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے3,900گر ام ہیر وئن، 401بوتلیں شراب، تین عدد مختلف بو ر کے پستول اور دوعدد رائفلیں معہ ایمو نیشن برآمد کرلیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلا ئی جانے والی خصوصی مہم کے دوران چار مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن"پکار-15" پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔