Live Updates

بجٹ 2025۔26 سے ثابت ہوا کہ پاکستان ٹیک آف کی پوزیشن پر آ گیا ہے،خواتین کا وفاقی بجٹ پر ردعمل

منگل 10 جون 2025 22:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بجٹ 2025۔26 کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے اچھا اور مثبت بجٹ وفاقی حکومت پیش نہیں کر سکتی تھی۔مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ملتان کی ڈویژنل صدر خولہ امجد نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس بجٹ میں تمام طبقات کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خاص کر سرکاری ملازمین اور پیشنرز کی تنخواہوں میں اضافہ قابل ستائش ہے۔سماجی رہنما زہرہ سجاد زیدی نے کہا کہ بجٹ سے واضح ہوا کہ پاکستان ٹیک آف کرنے کی پوزیشن میں آ گیا ہے، تمام معاشی اشاریے باعث اطمینان ہیں۔ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ام فروہ ہمدانی نے کہا ہے کہ بجٹ میں تمام شعبوں میں ترقی کے پیش نظر جو مراعات دیں گئی ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس سے بے روزگاری میں یقینی کمی آئے گی، کنسٹرکشن انڈسٹری کو بڑا ریلیف دیا گیا ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات