Live Updates

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں اضافہ بہترین اقدام ہے ،چئیرمین ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن

منگل 10 جون 2025 22:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) چیئرمین ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے موجودہ بجٹ میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں 21 فیصد اضافے کو "غربت کے خلاف ایک دوراندیش اقدام" قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اس اضافے کے بعد پروگرام کا بجٹ 592 ارب روپے سے بڑھ کر 716 ارب روپے ہو گیا ہے، جس سے ملک بھر میں 10 ملین کمزور خاندانوں کو مالی مدد فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

نعیم اقبال نعیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاشی مشکلات کا شکار لاکھوں خاندانوں کے لیے سہارا ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ وائی پی او ہمیشہ سے مضبوط فلاحی پروگرامز کی حمایت کرتا آیا ہے۔ تاہم ضروری ہے کہ اس کے فوائد حقدار خاندانوں تک مؤثر طریقے سے پہنچیں۔ انہوں نے یوتھ کو بااختیار بنانے اور غربت کم کرنے کی پالیسیوں پر وائی پی او کی جانب سے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :