Live Updates

امریکا، اسرائیل جوہری پروگرام پر مذاکرات کو سٹریٹجک ٹریپ میں بدلنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، ایرانی ارکان پارلیمنٹ

بدھ 11 جون 2025 10:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) ایرانی پارلیمنٹ کے ارکان نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل مل کر ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کو ایک’’سٹریٹجک ٹریپ‘‘ میں بدلنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔العربیہ کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا چھٹا راؤنڈ قریب ہے اور ایران نے مذاکرات کے اس دور میں بھی جانے کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی ارکان پارلیمنٹ نے امریکا و اسرائیل پر ایران کے لئے ٹریپ بنانے کا الزام لگانے کے علاوہ یہ بھی کہا امریکا ان مذاکرات کے لئے سنجیدہ نہیں نظر آ رہا ہے بلکہ وہ مذاکرات کو مسئلہ حل کرنے کے بجائے محض دباو بڑھانے اور نئے سے نئے مطالبات مسلط کرنے کے لئے یہ مذاکراتی دور کر رہا ہے۔ نیز ایسے مطالبات جارحانہ طور پر سامنے لا رہا ہے جو ایرانی حقوق کے خلاف ہیں۔خیال رہے امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کو اس امر کو اجاگر کیا ہے کہ فریقین یورینیم افزودگی کے مشکل نکتے پراپنے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ۔ اس بارے میں ایرانی ارکان پارلیمنٹ نے واضح کیا ہے کہ اس نکتے پر کوئی مذاکرات نہیں کئے جا سکتے ۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات