غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والے افراد کے خلاف بلا تعطل کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،سول ڈ یفنس بھکر

بدھ 11 جون 2025 14:26

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر/کنٹرولر سول ڈیفنس بھکر محمد اشرف کی ہدایات کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے ایل پی جی کے غیر قانونی دھندہ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے شہر میں مختلف گیس ری فلنگ شاپس جن میں عمران ایل پی جی شاپ جھنگ روڈ بھکر اور اللہ یار ایل پی جی ریفلنگ شاپ نزد بس سٹینڈ جھنگ روڈ بھکر کو موقع پر سیل کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات سول ڈیفنس دفتر سے جاری کردہ ایک مراسلہ میں بتائی گئی ہے۔مراسلہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والے افراد کے خلاف بلاتعطل کارروائیاں جاری رکھی جارہی ہیں اور اس ضمن میں ہرگز کسی کیساتھ رورعایت نہیں برتی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :