شہید جمہور یت بے نظیر بھٹو کا یو م پیدائش 21جو ن کو عقیدت و احترام سے منا یا جا ئے گا،رہنما پی پی پی تسنیم احمد قریشی

بدھ 11 جون 2025 16:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) سا بق و ز یر مملکت و ڈویژنل صد ر پیپلزپارٹی سرگودھا تسنیم ا حمد قریشی نے کہا ہے کہ شہید جمہور یت ،سا بق و ز یر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کا 72واں یو م پیدائش 21جو ن کو عقیدت و احترام سے منا یا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پو رے ملک کی طرح سرگودھا میں بھی پا رٹی تنظیمیں سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹوشہید کی ملک ،قوم اور جمہور یت کے لیے تاریخ ساز جدو جہد پر انہیں خرا ج عقیدت پیش کر نے کےلئے منعقدہ تقریبا ت میں ان کے مشن کی تکمیل کے عزم کا اعا دہ کیا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :