قائمقام چیف جسٹس سردار لیاقت حسین کا شمار آزاد جموں وکشمیر کے بہترین ججز میں ہوتا ہے،خولہ خان

بدھ 11 جون 2025 16:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)چیئرپرسن خان آف منگ فاؤنڈیشن محترمہ خولہ خان نے قائمقام چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر جسٹس سردار لیاقت حسین کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں انھوں نے کہا کہ جسٹس سردار لیاقت حسین کو مستقل چیف جسٹس عدالت العالیہ تعینات کیا جائے قائمقام چیف جسٹس سردار لیاقت حسین کا شمار آزاد جموں وکشمیر کے بہترین ججز میں ہوتا ہے ان کی عدل وانصاف کی سربلندی کے لئے گرانقدر خدمات ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ قائمقام چیف جسٹس جسٹس سردار لیاقت حسین کا تعلق تحریک آزادی کشمیر کے بزرگ وبانی رہنما غازی ملت سردار ابراہیم خان مرحوم کے خاندان سے ہے قائمقام چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس سردار لیاقت حسین نے بطور جج ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا جسٹس سردار لیاقت حسین کی تعیناتی بحثیت قائمقام چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر قابل ستائش ہے جسٹس سردار لیاقت حسین کا شمار موسٹ سینئر ججز میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ میرٹ اور آئین کی پاسداری کرتے ہوئے سینئر ترین جج کو ہی مستقل چیف جسٹس عدالت العالیہ تعینات کیا جائے آزاد جموں وکشمیر کے آئین میں واضح طور پر چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر کے اصول اور ضابطے طے ہیں جن کی پاسداری تمام اداروں اور حکمرانوں پر لازم وملزوم ہے۔