ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن ،1ہزار 50کلو بیمار مضر صحت مرغیاں تلف، بھاری جرمانے عائد

بیمار مرغیوں کا گوشت تیار کرنا سنگین جرم ،ٹولنٹن مارکیٹ میں بین الاقوامی طرز پر سلاٹر ہائوس بنایا جائیگا‘عاصم جاوید

بدھ 11 جون 2025 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) ڈی جی فوڈاتھارٹی کی ہدایت پر میٹ سیفٹی ٹاسک فورس نے ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن کرتے ہوئے 1ہزار 50کلو بیمار مضر صحت مرغیاں تلف، بھاری جرمانے عائد کر دیئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ ٹولنٹن میں17سپلائرز، شاپس میں موجود 28ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ کی گئی، تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئی۔

(جاری ہے)

بیمار مرغیاں ٹولنٹن مارکیٹ کی مختلف دکانوں پر سپلائی کی جانی تھی۔ ویٹرنری سپیشلسٹ نے برآمد شدہ مضر صحت مرغیوں کا تفصیلی معانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیمار مرغیوں کا گوشت تیار کرنا سنگین جرم ہے ،ٹولنٹن مارکیٹ میں بین الاقوامی طرز پر سلاٹر ہائوس بنایا جائے گا۔بین الاقوامی طرز پر گوشت کی تیاری اور ترسیل کے نظام پر کام کر رہے ہیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ جعلساز مافیا کے جڑ سے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، شہری پہلے سے ذبح شدہ گوشت نہ خریدیں، مرغی اپنے سامنے ذبح کروائیں۔

متعلقہ عنوان :