شامی فضائی کمپنی سیریئن ایئر نے 12 سال بعد ترکیہ کے لیے دوبارہ پروازیں شروع کر دیں

بدھ 11 جون 2025 17:50

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) شام کی فضائی کمپنی سیریئن ایئر نے 12 سال بعد ترکیہ کے لیے دوبارہ پروازیں شروع کر دیں۔ شنہوا کے مطابق یہ بات استنبول ایئرپورٹ کے پریس دفتر نے بدھ کو بیان میں بتائی۔ بیان میں بتایا گیا کہ دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پہلی پرواز گزشتہ شام کو استنبول ہوائی اڈے پر اتری۔ دفتر نے بتایا کہ دمشق اور استنبول کے درمیان ایوی ایشن سروس ہفتے میں پانچ دن آپریٹ ہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منعقدہ تقریب خطاب کرتے ہوئے استنبول ایئرپورٹ کے کمرشل ڈائریکٹر فیرات اوکاک نے کہا کہ آج کی پرواز نہ صرف ایک نئے روٹ کا آغاز ہے بلکہ یہ دوبارہ قائم ہونے والے تعلقات، بڑھتی ہوئی شراکت داری اور مشترکہ مواقع کی علامت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال استنبول ایئرپورٹ کے ساتھ چھٹے نئے ایئر لائن پارٹنر کے طور پر سیریئن ایئر کا اضافہ علاقائی رابطوں کو فروغ دے گا۔ واضح رہے کہ شام میں خانہ جنگی کی وجہ سے شامی فضائی کمپنی سیریئن ایئر نے دمشق اور استنبول کے درمیان تقریباً 12 سال سے آپریشن معطل کر رکھا تھا۔ ■

متعلقہ عنوان :