امریکی صدر کے خصوصی مندوب اسٹیون وٹکوف روس پہنچ گئے

بدھ 6 اگست 2025 14:09

امریکی صدر کے خصوصی  مندوب اسٹیون وٹکوف  روس  پہنچ گئے
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) امریکی صدر کے خصوصی مندوب اسٹیون وٹکوف روس پہنچ گئے۔ تاس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیون وٹکوف روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ امریکی سفیر کا استقبال روسی صدر کے ایلچی کیرِل دمتریف نے وونوکوفو ایئرپورٹ پر کیا۔

(جاری ہے)

یہ رواں سال میں وٹکوف کا روس کا پانچواں دورہ ہے جسے یوکرین تنازع کے حل کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل ان کی دو ملاقاتیں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بھی ہو چکی ہیں۔امریکی صدر نے عندیہ دیا ہے کہ اگر 9 اگست تک کوئی معاہدہ نہ ہوا تو روس اور اس کے تجارتی شراکت داروں پر 100 فیصد تک درآمدی ڈیوٹیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید اقدامات وٹکوف کے مذاکرات کے نتائج پر منحصر ہوں گے۔