Live Updates

خان صاحب کی رہائی اب اگلی عید تک چلی گئی ہی بیرسٹر گوہر سے سوال

ایک جج صاحب چھٹی پر تھے اس لیے بانی پی ٹی آئی کا کیس نہیں لگا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی جلد ہوگی، چیئر مین پی ٹی آئی

بدھ 11 جون 2025 18:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جنوری میں سزا ہوئی تھی، ایسے کیسز کے فیصلے تو ایک ماہ میں ہو جانے چاہئیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ خان صاحب کی رہائی اب اگلی عید تک چلی گئی ہی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک جج صاحب چھٹی پر تھے اس لیے بانی پی ٹی آئی کا کیس نہیں لگا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی جلد ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں اس سال بھی نیب کیلیے ساڑھے 7 ارب روپے رکھے گئے ہیں، نیب نے اسی بجٹ کے ساتھ پچھلے سال 98 ریفرنسز دائر کیے تھے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کہا جارہا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں ججز کی تعداد بڑھانا ضروری ہے، ہائیکورٹ میں 47 اور سپریم کورٹ میں 10 ججز لگائے لیکن زیرِ التوا کیسز ختم ہی نہیں ہو رہے، ہم آج رول آف لا انڈیکس میں 129ویں نمبر پر ہیں، 1996 میں ہمارا نمبر 97 تھا۔انہوں نے کہا کہ 1996 کے مقابلے میں آج ہمارے یہاں انصاف کا حصول زیادہ مشکل ہوگیا ہے، سیاسی اختلافات بہت ہوگئے، انہیں نفرتوں اور دشمنیوں میں نہ بدلیں، جن کا انصاف پر کیس بنتا ہے انہیں انصاف دیں، ملک کو آگے بڑھنے دیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات