دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 11 جون 2025 18:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دیائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد ایک لاکھ 31ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 50 ہزار 700 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 25ہزار 700 کیوسک اور اخراج 25 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل آمدایک لاکھ 72ہزار 600کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 72 ہزار 600 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 36ہزار 100کیوسک اور اخراج 27 ہزار 900 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 48ہزار 100 کیوسک اور اخراج 18 ہزار 100 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد ایک لاکھ 89ہزار 300کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 81 ہزار 500 کیوسک، چشمہ آمدایک لاکھ 88 ہزار 900کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 70 ہزار کیوسک، تونسہ آمد ایک لاکھ 55ہزار 900کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 31 ہزار 400کیوسک،گدوآمدایک لاکھ 28ہزار 400 کیوسک او ر اخر اج ایک لاکھ 3 ہزار 600 کیوسک، سکھر آمد 90 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 43 ہزار 600 کیوسک، کوٹری آمد 59 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 25 ہزار 900 کیوسک، تریموں آمد 15 ہزار کیوسک اور اخراج صفرکیوسک، پنجندآمد 10 ہزار 100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر میںتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1444.22 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.900 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1164.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.310 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 643.40فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.096ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔