احمدیار،تین نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر باپ بیٹے سے نقدی ،موبائل فون ،موٹرسائیکل چھین لیا

بدھ 11 جون 2025 18:33

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) تین نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر باپ بیٹے سے نقدی ،موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہوتہ کے رہائشی و زمیندار منیراحمد رحمانی اپنے بیٹے محمد حبیب منیر کے ہمراہ موٹرسائیکل نمبرAPP/2224 پر سوار عارفوالا سے واپس گائوں جارہاتھا کہ اڈاجھانب کے نزدیک تین نامعلوم ڈاکو ئوں نے زبردستی اسلحہ کی نوک پر روک لیا نقدی ،موبائل فون اور موٹرسائیکل وقیمتی پارچات کل مالیت تقریباًً257000روپے لوٹ کرفرارہوگئے تھانہ قبولہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :