اسلام آباد پولیس لائنز میں سمر کیمپ 2025 کا افتتاح کردیا گیا

بدھ 11 جون 2025 19:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے پبلک سنٹرپولیسنگ وژن کے تحت سمر کیمپ کا انعقادکیا گیا۔اسلام آباد پولیس لائنز میں سمر کیمپ 2025 کا افتتاح کردیا گیا۔اے آئی جی لاجسٹکس عبدالحق عمرانی نے پولیس سمر کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔سمرکیمپ کے انعقاد کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے۔

بچے قوم کا مستقبل ہیں اور ایسی سرگرمیوں سے ذہنی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ہرسال تواتر سے سمر کیمپ کا انعقاد شہریوں کے پولیس پر بھرپور اعتماد کی بدولت ہورہا ہے۔سمر کیمپ میں بچوں کو فٹ بال، گالف کی تربیت کے لئے پروفیشنل کوچز رکھے گئے ہیں۔سمر کیمپ میں بچوں کو تیراکی،گھڑسواری،مارشل آرٹس،جمناسٹک،تیراندازی،آبسٹیکلز،ان جسمانی سرگرمیوں کے علاوہ سمر کیمپ کے بچوں کو Own Safety & Security،فرسٹ ایڈ اور ٹریفک رولز سے بھی روشناس کرایا جاتا ہے۔ان سرگرمیوں سے بچوں کے درمیان مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے اوران کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے ۔